۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شیخ عبد المهدی کربلایی

حوزہ / حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ عبد المہدی کربلای نے آستانۂ مقدس حسینی (ع) میں فکری اور ثقافتی امور سے وابستہ عظیم الشان علمی لائبریری کا افتتاح کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی کی نمائندہ اور حرم امام حسین علیہ السلام کے شرعی متولی حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ عبد المہدی کربلائی نے آستانہ مقدسہ حسین (ع) میں فکری اور ثقافتی امور سے وابستہ بہت بڑی علمی لائبریری کا افتتاح کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس لائبریری میں دینی، فکری، ثقافتی سمیت دیگر تمام موضوعات حتی میڈیکل اور زندگی سے متعلق جدید ترین منابع موجود ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین کربلائی نے کہا: کسی پر پوشیدہ نہیں ہے کہ شہر کربلا معلیٰ علماء، فقہاء اور اعلی تعلیم حاصل کرنے والوں کے رہنے کی جگہ ہے اور یہ سرزمین علمی اور حوزوی تعلیم کا مرکز ہے۔ یہاں پر متعدد لائبریریاں موجود ہیں کہ جن میں سے اہم ترین آستانہ مقدسہ حسینی (ع) کی لائبریری ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ظالم حکام کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کربلا میں علمی سرگرمیوں کو کمزور کریں لیکن سید الشہداء علیہ السلام کے نور اور برکت سے اس شہر میں علمی سرگرمیاں باقی ہیں۔

آیت اللہ سیستانی کے نمائندے نے کہا: یہ علمی تحریک علمی اور دینی سرگرمیوں کی وجہ سے زندہ ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بھی اس تحریک کو زندہ رکھنے کے لیے اپنا حصہ ڈالیں۔

آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندہ کے ہاتھوں عراق میں آستانہ حسینی (ع) سے وابستہ عظیم الشان لائبریری کا افتتاح

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .